لا ہور (ویب ڈیسک) معاملہ کی ویڈیو میڈیا پر آنے پر مقا می انتظامیہ کی جانب سے فوری ایکشن لیا گیا۔واقعے کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد معذور بچے پر تشدد کر نے والے کنڈ یکٹرکے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ،ملزم اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔سیکرٹری خصوصی تعلیم نے معا ملہ دبانے کی کوشش کر نے والی پرنسپل کو معطل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ انتظامی شعبہ نے بھی پرنسپل ،ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب بچوں کے حوالے سے مار نہیں پیار کے اصولوں پرگامزن ہے، اِس حوالے سے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا یاد رہے اِس سے قبل بھی لاہور میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا ،وزیر اعلی کے نوٹس پر محکمہ تعلیم نے پرنسپل اور ملازمین کو معطل کر دیا تھا۔






































