مری (این این آئی، آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے تاہم وہ بھاگنے والے نہیں ہیں ¾ عدالتوں میں قانونی جنگ لڑیں گے ¾ عوام کی خدمت کا فرض ادا کرتے رہیں گے۔ یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے اور انہیں معلوم ہے کہ ان کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا جا رہا ہے لیکن وہ بھاگنے والے نہیں بلکہ قانونی جنگ لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت میرے لیے باعث عزت ہے، میرے دل میں بھی آپ لوگوں کےلئے پیارہے، دعاکریں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اورہم پررحم کرے ۔ ترقی کاجوسفرشروع کیاوہ تیزی سے آگے بڑھے گا، وعدہ ہے کہ قوم کی خدمت کافرض اداکرتارہوں گا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک خوشحالی پروگرام کے تحت غریب لوگوں اور نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ روز گار کے مواقع دیے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری سے اسلام آباد روانگی سے قبل کارکنان سے مختصر خطاب میں کیا نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خصوصی ہدایت کروں گا کہ وہ مری میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ یہاں کے لوگوں کے مسائل کم ہوسکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جتنے بھی غریب لوگ ہیں ان سب کو تحریک خوشحالی پروگرام کےتحت روز گار اور وظائف دیئے جائینگے اور ملک کے تمام نوجوان نسل کو روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا اللہ تعالیٰ اور قوم سے وعدہ ہے کہ نواز شریف سے قوم کے لیے جو بھی ہوسکے گا وہ کروں گا اور ملک سے لوڈشیڈنگ بے روز گاری اور دیگر مسائل کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہیں۔