تازہ تر ین

میدان میں سرفراز کا زیادہ غصہ مجھ پر اترتا ہے، عماد

لاہور(آئی این پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ فیلڈ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر غصہ کرتے ہیں اور انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہتے ہیں۔ عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اپنے کپتان کے غصے کا برا نہیں مناتے۔سرفراز احمد سب سے زیادہ غصہ مجھ پر کرتے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی اس کا برا نہیں منایا کیونکہ میں سرفراز کو بارہ تیرہ سال سے جانتا ہوں۔ ظاہر سی بات ہے کہ آپ پاکستان کے لیے کھیل رہے ہوتے ہیں اور غلطی کریں گے تو ڈانٹ بھی پڑے گی۔عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد کے اس غصے کے پیچھے ایک مقصد ہوتا ہے۔سرفراز جب بھی میدان میں جاتے ہیں انہیں اپنی ذات کی بجائے پاکستانی ٹیم کی فکر ہوتی ہے یہاں تک کہ جب وہ فرنچائز ٹیم کی کپتانی بھی کر رہے ہوتے ہیں تو اس وقت بھی وہ اتنے ہی سنجیدہ ہوتے ہیں۔ہمیں چونکہ سرفراز کے مزاج کا پتہ ہے اس لیے ہمارے لیے یہ کوئی نئی چیز نہیں البتہ ان لوگوں کے لیے جو سرفراز کو نہیں جانتے یہ غصہ نئی بات ہو سکتی ہے۔ سرفراز میدان میں اور میدان سے باہر ہمارے ساتھ بھائیوں کی طرح رہتے ہیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain