تازہ تر ین

سلمان خان نے کترینہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

(ویب ڈیسک ) بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان تقریباً تمام خوبرو ادکاراو¿ں کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور ہر ہی اداکارہ ان سے متاثر ہیں لیکن سلمان کو کس اداکارہ نے متاثر کیا، اس کا جواب حال ہی میں سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران دیا۔ا ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ انہیں کون سی ساتھی اداکارہ پسند ہے تاہم سلمان نے سب کا ہی دل رکھا اور کہا سب ہی بہترین اور پسند ہیں لیکن جب کترینہ کیف کے بارے میں بات کی گئی تو دبنگ خان نے ان کی تعریفوں کے پل ہی باندھ دیئے۔سلمان خان نے مسلسل 2 منٹ تک کترینہ کیف کی اداکاری اور ان کی دیگر صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ کترینہ کے ساتھ ہمیشہ اچھا وقت گزرتا ہے، وہ فلم میں ہر کام سنجیدگی اور سخت محنت سے کرتی ہیں۔سلو میاں نے بتایا کہ فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ میں کترینہ نے ایکشن سین بخوبی انجام دیئے حالانکہ یہ سب کچھ کرنا انتہائی مشکل اور رِسکی کام تھا لیکن کترینہ نے خوب دل لگا کر محنت سے یہ کر دکھایا۔’ٹائیگر زندہ ہے’ کی شوٹنگ کیلئے 40 ٹن وزنی ٹرک کا دھماکاسلمان نے اداکارہ کے بارے میں مزید بتایا کہ جس جگہ فلم کی شوٹنگ کی گئی، وہاں کا درجہ حرارت 50 سے 55 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، اتنی گرمی میں شوٹنگ کے بعد بھی کترینہ گھنٹے تک کرکٹ اور والی بال کھیلتیں، اس کے بعد وہ جم جاتیں اور بعد ازاں وہ ٹینس بھی سیکھا کرتیں اور ہم سب لوگ حیران ہوجاتے کہ آخر ان میں اتنی طاقت کہاں سے آتی ہے اور وہ تھکتی ہی نہیں۔ان سب باتوں سے تو ظاہر یہی ہوتا ہے کہ سلمان، کترینہ سے بے حد متاثر ہیں، دوسری جانب مداح بھی سلمان اور کترینہ کی جوڑی کو ایک بار پھر سے دیکھنے کے شدت سے منتظر ہیں۔رومانس، تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ رواں برس 22 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain