تازہ تر ین

اسلام آبا دمیں دھرنا دینے والی مذہبی جماعتوں کیخلاف حکومت ”اِن ایکشن“

 اسلام آبادو(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرنے کی کوشش کی جائے تاہم بات چیت ناکام ہونے پر رینجرز کا آپریشن کرکے دھرنا ختم کیا جائے۔ تفصیلات مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنا ختم کرنے کیلئے کل صبح تک کی مہلت دیدی تاہم عدالتی حکم کے باوجود دارالحکومت میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے۔ فیض آباد کے اردگرد دھرنے میں جانے والے مظاہرین کی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں اور متعدد افراد کو تھانے میں بند کردیا گیا۔رینجرز کی گاڑیاں بھی فیض آباد انٹر چینج کے قریب پہنچ گئی ہیں جب کہ راستوں کو خار دار تاریں لگا کر سیل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے ٹرانسپورٹ اڈوں میں گاڑی مالکان کو مسافروں کو بیٹھا کر جلد نکل جانے کی ہدایت کردی۔ڈی سی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھرنے میں 1800 سے 2 ہزار کے قریب افراد شامل ہیں اور نمازجمعہ کے بعد شرکاء کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے، مظاہرین نے پتھر جمع کیے ہوئے ہیں اور ان کے پاس 10 سے 12 ہتھیار بھی ہیں، جمعہ کی نماز کے بعد اندھیرا جلد پھیل جاتا ہے اور انتظامیہ کو آپریشن کے لیے 3 سے 4 گھنٹوں کا وقت درکار ہے، اندھیرے میں آپریشن سے نقصان ہو سکتا ہے۔قبل ازیں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دھرنے کے خلاف کرنل انعام کی درخواست کی سماعت کی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشن ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا کل صبح 10 بجے تک ختم کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ مذاکرات کے ذریعے کوشش کریں کہ دھرنا ختم ہو جائے، بات چیت ناکام ہونے پر رینجرز اور ایف سی کے ذریعے دھرنا دینے والوں کے خلاف آپریشن کریں۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ اسلام آباد انتظامیہ ناکام ہو گئی ہے اور دس دن میں اس نے محض کرکٹ کے تماشائی کا کردار ادا کیا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے ملاقات کی اور دھرنا ختم کرانے کا عدالتی حکم نامہ لے کر واپس روانہ ہوگئے۔ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد فیض آباد انٹر چینج پر پولیس حرکت میں آ گئی ہے اور تعینات اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے دھرنے کی جانب جانے والی گاڑیوں اور افراد کی سخت تلاشی شروع کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فوری آپریشن کی صورت میں عام شہریوں کی بڑی تعداد زد میں آ سکتی ہے، کیونکہ فیض آباد کے ہوٹل کھلے ہوئے ہیں جب کہ بس اڈوں پر سینکڑوں مسافر اور ٹرانسپورٹر موجود ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل مذہبی جماعتوں کو فیض آباد انٹرچینج پر گزشتہ کئی روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم  کے باوجود مذہبی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے۔ فیض آباد انٹرچینج اوراطراف کی سڑکیں آج بھی ٹریفک کیلئے بند ہیں جس کے باعث شہریوں، سرکاری ملازمین، طلبہ و طالبات کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے جب کہ فیض آباد اوراطراف کے علاقے میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain