تازہ تر ین

پیراڈائز لیکس کی دوسری قسط میں تہلکہ خیز ،چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحقیقاتی صحافت سے منسلک آزاد و خود مختار صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیٹو جرنلزم (آئی سی آئی جے ) نے آج جمعہ کو غیر قانونی دولت چھپانے کے دنیا میں موجود 30مقامات میں رجسٹرڈ 25 ہزار نئی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات جاری کرنے کا اعلان کر دیا، جو پیراڈائز لیکس کے انکشافات کی دوسرے قسط ہو گی۔ جمعہ کو پیراڈائز لیکس کے انکشافات کی دوسرے قسط میں دنیا کے 30ممالک یا جزائر میں رجسٹرڈ 25 ہزار آف شور کمپنیوں، رجسٹرڈ ٹرسٹ کی تفصیلات جاری کی جائیں گی، جن میں ان کمپنیوں کے مالکان، ان کے حصص داران، ان کے افسران، ان کے پتے اور دیگر بنیادی معلومات شامل ہونگی۔ آئی سی آئی جے نے کہا ہے کہ ان کے پاس اب تک دنیا بھر میں رجسٹر ہونے والی 5لاکھ20ہزار آف شور کمپنیوں اور ٹرسٹ فنڈز کی تفصیلات جمع ہو گئی ہیں، جن کو جاری کیا جا رہا ہے اور آئندہ چند ہفتوں کے دوران پیراڈائز لیکس کی مزید اقساط میں1لاکھ آف شور کمپنیوں کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں پاناما لیکس، بہاماس لیکس اور پیراڈائز لیکس کے انکشافات میں سامنے آنے والے پاکستانی امرا کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کرنے والے قومی اداروں کے حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ اس وقت پاناما سمیت دیگراہم امور عدلیہ کے زیرغور ہیں اور بڑی سطح پر فیصلے ہونے کے بعد ان کی روشنی میں پاناما لیکس، بہاماس لیکس اور پیراڈائز لیکس میں سامنے آنے والے پاکستانی امرا کے بارے میں حکومتی سطح پر کوئی حکمت عملی سامنے آ سکے گی، جس میں کم از کم یہ ضرور پوچھا جائے گا کہ بیرون ملک بنائے گئے منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات کے مالی وسائل کہاں سے آئے اور انہیں پاکستان سے کس ذریعے سے بیرون ملک منتقل کیا گیا اور پاکستان میں کن ذرائع سے یہ آمدن انہیں حاصل ہوئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain