تازہ تر ین

ڈاکٹر عاصم نے آصف علی زرداری سے معذرت کر لی ،سبکدوش ہو گئے

کراچی(ویب ڈسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کراچی ڈویڑن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی اور ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔ڈاکٹر عاصم پیپلزپارٹی کے سابق دور حکومت میں مشیر پیٹرولیم رہ چکے ہیں، انہیں رینجرز نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا جب کہ نیب نے ان کے خلاف کرپشن ریفرنس بھی دائر کر رکھا ہے۔مذکورہ کیسز میں ضمانت کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ا?صف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کو پی پی پی کراچی ڈویڑن کا صدر مقرر کیا تھا۔سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ِڈاکٹر عاصم نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے رابطہ کیا اور پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی۔ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سرجری کی وجہ سے عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتا لیکن پارٹی میں کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر عاصم حسین نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات بھی کی تھی۔ڈاکٹر عاصم کی جانب سے معذرت کیے جانے کے بعد پارٹی چیرمین بلاول بھٹو کی جانب سےبیان دیا گیا ہےکہ ڈاکٹر عاصم حسین کی پارٹی کے لیےخدمات ہیں، انہیں بیرون ملک علاج کے بعد ذمہ داریاں دیں گے۔ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی حکم کے بعد ان کے وکیل نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی ہے۔خط کے ساتھ ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی منسلک ہے جب کہ خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ ڈاکٹر عاصم حسین نے علاج کے لیے 21 نومبر کو برطانیہ جانا ہے لہٰذا سپریم کورٹ کےفیصلے کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔واضح رہےکہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain