تازہ تر ین

کراچی میں پی ایس ایل فائنل کا رنگ پھیکا رہنے کا خدشہ

اسلام آباد /لاہور(ویب ڈسک) کراچی میں پی ایس ایل فائنل کا رنگ پھیکا رہنے کا خدشہ ہے،چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بیشتر غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے کلیئرنس نہیں ملی،ابوظبی اور دبئی کے میچز طے ہونے پر شیڈول کا اعلان چندروز میں کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کیلیے غیر ملکی کرکٹرز نے لاہور آنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے،2 طرح کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں،ایک میں ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں کھیلنے کو تیار ہیں،دوسری میں صرف لاہور آنے پر آمادہ پلیئرز کے نام ہیں،سچی بات یہ ہے کہ کراچی کیلیے بہت کم کلیئرنس ملی ہے، گزشتہ سال بھی یہی معاملہ تھا،فرق یہ ہے کہ اس وقت فرنچائزز بھی تیار نہیں تھیں،اب انھوں نے حامی بھر لی ہے،اگر کوئی کراچی میں نہیں کھیلتا تو دوسرے آجائینگے۔اسی لیے دوسرے ڈرافٹ بھی تاخیر سے رکھے ہیں۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ابوظبی اور دبئی دونوں نے پی ایس ایل کے مزید میچز کی میزبانی مانگی ہے، ابوظبی میں ہوٹل مہنگے ہیں، پروڈکشن یونٹ کا خرچ بھی زیادہ ہوتا ہے،ان سے کہا کہ ہمارا خرچ پورا کردو تو ٹھیک ہے، 2،3روز میں ہماری ٹیم متحدہ عرب امارات جا رہی ہے اور 8 سے 10 روز میں شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میچز یو اے ای سے پاکستان منتقل کرنے پر اخراجات بڑھ جاتے ہیں، پروڈکشن یونٹ سمیت سب کچھ منتقل کرنا پڑتا ہے، 2سال تک پی ایس ایل کا بیشتر ایونٹ پاکستان میں آجائے گا، اس وقت ہمیں اسٹیڈیمز بھی بڑھانا ہونگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain