تازہ تر ین

سعودی حکومت نے گرفتار شہزادوں سے تفتیش کیلئے بدنام زمانہ بلیک واٹر کی خدمات حاصل کرلیں

ریاض/لندن (آئی این پی) سعودی حکومت نے گرفتار شہزادوں سے اندر کی باتیں اگلوانے کیلئے امریکا کے پروفیشنل کنٹریکٹر بلا لئے، گرفتار افراد کے بینک اکاﺅنٹس سے 194 ارب ڈالر ضبط کرلئے گئے،برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہشہزادے ولید بن طلال سے الٹا لٹکا کر تفتیش کی گئی۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق سعودی عرب میں انسداد کرپشن مہم میں رواں ماہ گرفتار ہونے والے شہزادوں پر امریکی پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی جانب سے تفتیش کے دوران تشدد کیا جارہا ہے۔شہزادہ الولید بن طلال کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اطلاعات کے مطابق اب تک 17 شہزادوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد کے بینک اکانٹس سے 194 ارب ڈالر ضبط کیے جا چکے ہیں، شہزادوں سے تفتیش امریکی کنٹریکٹرز کر رہے ہیں جو ان پر تشدد کر کے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایک عرب ویب سائٹ کا کہنا ہے تشدد کے دوران زخمی شہزادوں میں سے اب تک 17 کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ تشدد کا شکار شہزادوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر تین ہفتے پہلے 11 شہزادوں اور سینکڑوں امرا کو گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتار شہزادوں کو ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قید رکھاگیا ہے جسے حکومت نے سب جیل قرار دیا ہے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain