لندن( نیوزایجنسیاں ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے آسٹریلوی ریالٹی شو میں شرکت کرنے والے اپنے شوہر کو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔ عامر خان اس وقت آسٹریلیا میں ریالٹی شو آئی ایم سلیبریٹی2017ءمیں شرکت کر رہے ہیں جہاں گزشتہ روز انہیں اور ان کی ٹیم کو سانپ ہاتھ میں پکڑنے کا ٹاسک دیا گیا جسے ان کے دیگر گروپ ممبرزنے تو بخوبی سر انجام دے دیا لیکن باکسنگ رنگ میں حریفوں کے چھکے چھڑانے والے سابق عالمی چیمپئن کے اپنے چھکے سانپ ہاتھ میں لینے کے محض چند سیکنڈز بعد ہی چھٹ گئے اور وہ ٹاسک پورا نہ کر سکے۔عامر خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی ناکامی پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میرے شوہر عامر خان کی علم تھا کہ وہ کس مشکل میں پھنسنے جا رہے ہیں۔