لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ تبدیلی کے وعدوں کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے انقلابی اقدامات کئے ہےں اور ہمارے ترقیاتی منصوبے اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ملک سے اندھیروں کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہی کارنامہ ہے۔ گزشتہ حکومتوں نے اپنے ادوار میں ایک میگاواٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی جبکہ ہمارے دور مےں بجلی کے کارخانے ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے قوم کو طویل لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی گئی ہے اور توانائی کے میگا پراجیکٹس میں اربوں روپے کی بچت کر کے ایک مثال قائم کی گئی ہے۔ ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بڑا کریڈٹ ہے۔ ان خےالا ت کا اظہار وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارلےمنٹرےنز سے گفتگو کرتے ہوئے کےا، جنہوں نے آج ےہاں ان سے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا کہ دھرنوں اور لاک ڈاو¿ن کی منفی سیاست کے باوجود ملک کی ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا اور خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی اور ملک کی خوشحالی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے اور عوام کی خدمت کو ہی ہمیشہ اپنا شعار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم پاکستان کےلئے دل و جان سے کام کر رہے ہیں۔ اقربا پروری، لوٹ مار اور کرپشن کو دفن کر کے شفافیت اور میرٹ کو اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی کاوشوں کے نتائج عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو پا کر عوام کو اندھیروں سے نجات دلائی ہے اوربجلی کے کارخانوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت مشن ہے اور اسے جاری رکھیں گے اور ملک کی ترقی کےلئے پہلے سے بڑھ کر کام کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ ہمارا ہر قدم تیز رفتار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔ ہمارے انقلابی اقدامات سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے۔ عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اربوں روپے کے وسائل پنجاب کے عوام کے قدموں پر نچھاور کر کے انہیں ان کا حق لوٹایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اخلاص سے کی گئی کاوشوں کی بدولت پاکستان اپنی منزل کے قریب ہے اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کےلئے آخری حد تک جائیں گے۔ وزےراعلیٰ سے ملاقات کرنےوالوں میں سینیٹر محمد ظفراللہ خان، اراکین قومی اسمبلی محمدافضل خان، ناصر اقبال بوسال، ساجد مہدی، وزےر مملکت محسن شاہنواز رانجھا، صوبائی وزےر حمےدہ وحےد الدےن، اراکےن پنجاب اسمبلی محمد عون عباس اور خرم اعجاز چٹھہ شامل تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملتان میں پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ جوڑے محمد ادریس، ان کی اہلیہ نسیم بی بی اور ان کی بیٹی مدیحہ نے دوبارہ ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے بزرگ جوڑے کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انصاف کے قرینوں کے مطابق آپ کا معاملہ حل کیا جائے گا اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے بزرگ جوڑے کے معاملے کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق، کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان شامل ہوں گے۔ کمیٹی آئندہ 3 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق معاملے کا حل تلاش کر کے اپنی سفارشات دے گی۔ کمیٹی بزرگ جوڑے کی شکایات کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس کی گاڑی پر حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور اور ان کے گن مین کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کا تحفظ دین اسلام کی تعلیمات کا حصہ ہے اور اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے، کسی معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے اور ملک کی تعمیر وترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ کوئی بھی معاشرہ خواتین کو ان کے حقوق دیئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔