گوجرہ (تحصےل رپوٹر) پولےس کے ظلم وزےادتی سے دلبرداشتہ تھانہ سٹی مےں خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر جھلسنے والا شخص ہسپتال مےں کئی گھنٹے موت سے لڑنے کے بعد دم توڑ گےا ورثا کا تھانہ سٹی کے سامنے ٹائروں کو آگ لگا کر شدےد احتجاج پندرہ گھنٹے بعد بھی نعش ورثا کو نہ مل سکی تفصےلا ت کے مطا بق محلہ دستگےر کالونی کے رہائشی وسےم عباس کا مکان پلاٹ کا معاملہ محلہ کی رہائشی صفےہ بی بی سے چل رہاتھا صفےہ بی بی پولےس افسروں کے پاس پہنچی جس پر پولےس نے وسےم کو شدےد پرےشان کےا جس پر وسےم نے انصاف کےلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاےا مگر با اثر افسروں نے وسےم کے عدالت جانے کا بُرا منا لےا اور عدالت کے فےصلہ کا انتظار کئے بغےر 21نومبر کو وسےم عباس اور اس کے عزےزوں غلام مرتضی اور غلام رسول کے خلاف تھانہ سٹی گو جر ہ مےں فراڈ سے جعلی کاغذات بنا نے کے الزام مےں اےک مقدمہ درج کر لےا اور وسےم عباس کے عزےز غلام مرتضی کو گرفتار کر کے تھا نہ سٹی بند کر دےا اور وسےم عباس کو مختلف طرےقوں سے ذہنی ٹارچر کر نا شروع کر دےا جس پر وسےم عباس نے دلبرداشتہ ہو کر تھانہ سٹی مےں خودپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے وہ بُری طرجھلس گےا مگر پولےس کی سنگدلی اےس اےچ او سٹی رانا محمد ےار اسے چارپائی پر ڈال کر لےجانے کی بجائے جانوروں کی طرح پولےس ڈالے کے فرش پر ڈال کر سول ہسپتال گو جرہ پہنچاےا اور پولےس نے سخت نگر انی کر تے ہوئے ورثا سمےت کسی کو اس کے قرےب جانے کی اجازت نہ دی اور طبی امداد کے بعد مخدوش حالت کے پےش نظر پولےس اپنی نگرانی مےں ہی الائےڈ ہسپتال فےصل آباد لے کر گئی الائےڈ ہسپتال مےں وسےم عباس کو سخت سےکورٹی مےں رکھا گےا اور ورثا سمےت کسی کو ملنے نہ دےا گےا اور کئی گھنٹے موت سے لڑنے کے بعد دم توڑ گےا وسےم عباس کی ہلاکت کی خبر سن کر ورثا سر اپا احتجاج بن گئے اور تھا نہ سٹی کے سامنے ٹائروں کو آگ لگا کر دونوں روڈ وں کو ٹرےفک کےلئے مکمل بند کر دےا پولےس انتظامےہ نے معاملہ کو سنجےدہ نہ لےا ورثا ءدن بھر احتجاج کر تے رہے اور پولےس نے معاملہ حل کر نے کی بجائے اردگرد کی سڑکوں پر پولےس کی بھاری نفری لگا کر کرفےو کاسماءبنائے رکھا پولےس نے نعش کو سخت سےکورٹی مےں سول ہسپتال گو جرہ رکھا ہوا ہے وسےم عباس کی نعش پندرہ گھنٹے بعد بھی ورثاءکو نہ مل سکی ہے اور نہ ہی مذکرات مکمل ہو سکے ورثاءذمہ دار پولےس افسران کےخلاف اندراج مقدمہ کےلئے ڈٹے ہوئے ہےں جاں بحق وسےم عباس تےن بچوں کا باپ بےان کےا جارہا ہے۔