برسبین (آئی این پی)ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں302رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنا لئے ہیں ۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین کرافٹ 5، ڈیوڈ وارنر 26، عثمان خواجہ 11اورہینڈز کوم 14رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ 64 اور شان مارش44رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 137رنز درکار ہیں اور اسکی6وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں جیمز اینڈرسن ، سٹورٹ براڈ ،معین علی اور جیک بال نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق برسبین کے گابا کرکٹ گراونڈ پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 196رنز چار کھلاڑی آوٹ پرشروع کی توناٹ آوٹ بیٹسمین ملان اور معین علی نے اننگز شروع کی اور اسکور 245رنز تک پہنچادیا،مہمان ٹیم کو پہلا نقصان ملان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 56رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر مارش کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔اگلے ہی اوور میں معین علی بھی اپنی وکٹ گنوابیٹھے اور38رنز بناکر لایون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔،مجموعی اسکور میں ابھی صرف ایک رنز کا ہی اضافہ ہواتھا کہ ووکس کو لایون نے کلین بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھادی،بیرسٹوصرف 9رنز بناسکے،جبکہ جیک بال نے 14رنز کی اننگز کھیلی۔یوں انگلینڈ کی پوری ٹیم 302رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں مچل سٹارک اور پٹ کمنز نے3،3،لیون نے2اور ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔جواب میں آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن صرف 76 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چار ابتدائی بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔میزبان ٹیم کے آٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں بین کرافٹ نے پانچ، ڈیوڈ وارنر نے 26، عثمان خواجہ نے 11 اور ہینڈز کوم نے 14 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کی جانب سے جیمز اینڈرسن، کرس براڈ، معین علی اور جیک بال نے ایک ایک کھلاڑی آوٹ کیا۔ دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا لیے ہیں۔دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ 64 اور شان مارش 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔آسٹریلیا کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے 137 مزید رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔دونوں بیٹسمینوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں اب تک 89 رنز بنائے ہیں۔
