تازہ تر ین

ہاں میرے پاس اقامہ موجود ہے

اسلام آباد (آئی این پی + صباح نیوز) نااہلی کیس میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے جواب جمع کرا دیا، خواجہ آصف نے جواب میں اپنا اقامہ تسلیم کر لیا۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اپنے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر نااہل کیے جانے کی درخواست پر عدالت میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملازمت کے کنٹریکٹ کی کبھی تردید نہیں کی جبکہ 50 ہزار درہم کی رقم ٹیکس ریٹرنز میں غیر ملکی آمدن کے طور پر ظاہر ی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ آصف کا تحریری جواب 50 صفحات پر مشتمل ہے جس کے ساتھ انہوں نے این اے 110سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی لگائی گئی ہے جبکہ انتخابی دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی لگائی گئی ہے۔خواجہ ممحد آصف نے اپنے تحریری جواب میں درخواست پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ درست نہیں کہ درخواست گزار عثمان ڈار قانون پسند شہری ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کرتے وقت، بعض حقائق چھپائے، جیسا کہ اس سے قبل درخواست گزار کی الیکشن پٹیشن، نظرثانی درخواست اور اپیل مسترد ہو چکی ہیں۔انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ یہ بات درست ہے کہ آئی ایم ای سی ایل کمپنی کے لیگل ایڈوائزر کے طور پر کمپنی کو قانونی مشاورت فراہم کر رہا ہوں، یہ بھی درست ہے کہ میں غیر ملکی کمپنی کے ساتھ وابستہ ہوں۔خواجہ آصف نے کہا کہ کمپنی کے ساتھ کاروباری مراسم سے درخواست گزار کا کچھ لینا دینا نہیں، درخواست گزار نے تمام دستاویزات کاغذات نامزدگی سے حاصل کیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کو کاروباری مراسم پر سوال اٹھانے کا حق حاصل نہیں جبکہ درخواست گزار عثمان ڈار اپنی درخواست میں قانون کی خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کر سکے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملازمت کے کنٹریکٹ کی کبھی تردید نہیں کی، یہ بھی درست نہیں کہ 50 ہزار درہم کی رقم کبھی ظاہر نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ 50 ہزار درہم کی رقم ٹیکس ریٹرنز میں غیر ملکی آمدن کے طور پر ظاہر کی گئی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain