کوئٹہ(ویب ڈیسک) سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بس اڈے کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔سریاب روڈ پر دھماکا بس اڈے کے قریب ہوا ہے جس میں ایک سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ دھماکے سے قریب ہی کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ سیکیورٹی حکام نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا ہے۔