اسلام آباد ( آئی این پی )تحریک لبیک کے رہنماوں نے ہائی کورٹ کی جانب سے فیض آباد خالی کرنے کا حکم ماننے سے انکار کر دیا۔ وزیر قانون یا تو ستعفی دیں یا پھر بتائیں کس کے کہنے پر حلف نامے میں تبدیلی کی ۔ جب تک ذمہ داروں کا تعین نہیں ہو جاتا اس وقت تک جگہ نہیں چھوڑئیں گے چاہے شہید ہو جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک نے فیض آباد میں دھرنے کی جگہ چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ علامہ خادم رضوی کہتے ہیں عوام کو مشکلا مین ہم نے بلکہ حکومت نے ڈالا ہواہے۔ ہماری تحریک پرامن ہے کوئی گملہ تک نہیں ٹوٹا ۔ مخصوص ذہنیت کے لوگ ہمیں ٹارگٹ کر رہے ہیں لیکن ہم اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہ احکومت کی نیت میں فتور ہے اگر وہ چاہتے تو وزیر قانون کو مستعفی کر دیتے ۔ یا پھر وزیر قانوں خود ہمت کر کے بتا دئین کہ کس کے کہنے پر وہ ترمیم کی ۔ ذمہ دارو کے تعین کے بغیر ہم جگہ نہیں چھوڑئیں گے شہید ہو جائیں گے لیکن آقا کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دئیں گے دوسری جانب سلام آباد پولیس نے دھرنے کی جانب جانے والی کلہاڑیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی ،11افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن منتقل کر دیا گیا ہے ۔جبکہ کلہاڑیوں اور گاڑی کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔