لاہور(آئی اےن پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر مےاںنوازشریف سے جاتی امراءمیںپارٹی کارکنان کی ملاقات ‘ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ مےاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے سوا کوئی راستہ نہیں ،جمہوری اداروں کی سربلندی کیلئے کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ‘ہمےں کوئی طاقت کارکنوں اور عوام کے دل سے نہےں نکال سکتےں ۔ تفصےلات کے مطابق مےاں نوازشر یف نے جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد کارکنوں سے ملاقاتےں کیں جس مےں کارکنان مےاں نوازشر ےف کے ساتھ تصاوےر بھی بنواتے رہے جبکہ پارٹی کارکنان سے ملاقات کے دوران مےاں نوازشر ےف نے کہا کہ ہم اقتدار نہےں اقدار کی جنگ لڑرہے اور تمام تر سازشوں کے باوجود ہم ملک مےں جمہورےت اور عوام کے حقوق کا دفاع کر ےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لےگ نے اقتدار مےں آنے کے بعد ملک کو دہشت گردی ‘مہنگائی اور لوڈشےڈ نگ سے عذاب سے نجات دلاکر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کےا ہے اور آئندہ بھی ملک اور قوم کےلئے کسی بھی قر بانی سے درےغ نہےں کےا جائےگا ۔