تازہ تر ین

فنکاروں نے بھی سرائیکی صوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) جھوک سرائیکی کے زیر اہتمام ‘ شمع بناسپتی اور الحمرا آرٹس کونسل کے اشتراک سے 12 واں سالانہ جھوک سرائیکی میلہ الحمرا لاہور میں دھوم ھام سے منعقد ہوا ۔سرائیکی گلوکاروں اور فنکاروں نے سماں باندھ دیا ۔اس موقع پر معروف سرائیکی فوک سنگر اجمل ساجد کی تقریب پذیرائی منعقد ہوئی اور ان کی دستار بندی کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو الحمرا آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطا محمد خان نے کہا کہ میں تین سال رحیم یارخان میں ڈی سی او رہا ، میں نے چولستان اور اس کی محرومی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ چولستان جیسے ملنسار اور انسان دوست میں نے پوری دنیا میں نہیں دیکھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں الحمراءمیں موجود ہوں تو سرائیکی تقریبات کے انعقاد کے لئے سہولتیں مہیا کرتا رہوں گا۔ اور جہاں تک محرومی کے تذکرے ہوئے ہیں تو میں اس بات کا حامی ہوں کہ تمام علاقوں کو ترقی کے برابر مواقع ملنے چاہئیں ۔ تقریب کے میزبان ظہور دھریجہ کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم نے میلوں ٹھیلوں کے سانگ رچائے ہوئے ہیں ۔ ہمارے لاہور میں تقریبات کرانے کا ایک مقصد ہے اور وہ مقصد وسیب کے مسائل اور انکی ڈیمانڈ حکمرانوں تک پہنچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وسیب کے لوگ خصوصی طور پر تخت لاہور کے غلام کے طور پر نہین بلکہ اچھے ہمسائے کے طور پر رہنے کو پسند کرتے ہیں ۔ سرائیکی رہنماو¿ں پروفیسر شوکت مغل ‘ خواجہ غلام فرید کوریجہ ‘ ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ‘ ملک اللہ نواز وینس ‘ سید نثار صفدرایڈووکیٹ، ایم اسلم میاں، آصف خان ، راشد عزیز بھٹہ،ماسٹر مبین، سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل کے رہنما پیر معظم علی شاہ اور عاقب ارشاد نے کہا کہ ہماری ایک ہی ڈیمانڈ سرائیکی صوبے کا قیام ہے ۔ سرائیکی رہنماو¿ں کے ساتھ ساتھ فنکاروں نے بھی سرائیکی صوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ جھوک سرائیکی میلہ میں عالمی شہرت یافتہ فنکار افتخار ٹھاکر ، فلمسٹار شفقت چیمہ ، سرائیکی فلم ڈائریکٹر احسن فریدی ، سرائیکی فلم سٹار اکرم نظامی ، شاہد سرور آکاش ، سلیم ناصر نے اپنی بھرپور پرفارمنس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی بہت میٹھی زبان ہے اور اس کا کلچر بہت ہی قدیم اور رچ ہے ۔ یہ خطہ تہذیبی و ثقافتی دولت سے مالا مال ہے لیکن جان بوجھ کر معاشی طور پر اسے پسماندہ رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وسیب کے لوگ لاہور میں آ کر محرومی کی داستان بیان کرتے ہیں ، حکمرانوں کو ان کی بات پر توجہ دینا ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ ہم فنکار ہیں اور ہم پورے ملک کا وزٹ کرتے رہتے ہیں ، ہم کہہ سکتے ہیں کہ سرائیکی خطہ بہت زرخیز ہے اور وہاں وسائل اور ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔ اگر کمی ہے تو سہولتوں کی ہے ۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جب تک صوبہ نہیں بنتا اس خطے کے مسئلے حل نہیں ہوسکتے ۔ اس موقع پر الغوزہ نواز میاں عبدالعزیز نے اپنے ساتھیوں رشید خان اور رزاق سمیجہ کے ساتھ بہترین پرفارمنس پیش کر کے زبردست داد حاصل کی ۔ نظامت کے فرائض معروف کمپیئر طاہرہ خان بہاولپوری نے سر انجام دیئے ۔ سرائیکی شعراءڈاکٹر مقبول حسن گیلانی ‘ساحر رنگ پوری ‘ ہوشو شیدی ، حیات اللہ خان نیازی اور اصغر بھٹی نے اپنا کلام سنایا۔ سرائیکی گلوکار عظمت خان نیازی ، ڈاکٹر ظہور اعوان ، خانزادہ سجاد بلوچ، رانا اقبال حسین ، عالیہ خان، عنبر شہزادی ، آڈو بھگت چولستانی نے اپنے فن کا جادو جگایا ۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری نعیم غوث، معروف صحافی عامر خان خاکوانی ، معروف بزنس مین ملک محمد عدیل وینس ، ریٹائرڈ ڈائریکٹر تعلقات عامہ نذیر خالد، پروگرام آفیسر الحمراءنیاز حسین لکھویرا ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ احمد علی عتیق، سید شاہد رضوی ، امجد کلیار، شاہد دھریجہ، شہزاد بھٹہ ، بلال بھٹی ، زبیر دھریجہ، حاجی عید احمد، آصف دھریجہ، رفیق احمد غوری ،اجمل دھریجہ، زاہد منیر، حیدر خلیل ، آفتاب دھریجہ، ارسلام اسلم، الطاف دھریجہ ،رانا عبدالوحید، محمد طارق، لطیف ملک، محمد عثما، مہران ملک ، مزمل خان چیئرمین پشتون سٹوڈنٹس کونسل ، زوہیب خان چیئرمین بلوچ سٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی ، انجینئر کامران اسلم، اکرم سراء، دیوانہ بلوچ، ملک کالو کلیارسمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ آرٹس کونسل میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی ۔ مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے سینکڑوں نوجوانوں نے کھڑے ہوکر پروگرام انجوائے کیا ۔ آخر میں تقریب کے میزبان ظہور دھریجہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور قراردادیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر طرح کی انتہا پسندی ، عدم برداشت اور نا برابری کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور ہمارا پیغام محبت ، انسان دوستی اور انصاف ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain