راولپنڈی(بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کو درپیش خطرات کے مقابلے میں ہمارا عزم خیر متزلزل رہے گا،پولیس سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کی اعظیم قربانیوں کو سلام پیشکرتے ہیں،شہید پولیس افسر اشرف نور کی اعظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید ایڈیشنل آئی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس افسر اشرف نور کی اعظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔مادر وطن کو درپیش خطرات کے مقابلے میں ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا،پولیس سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کی اعظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر صادق بابر گرگن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سبکدوش ہونے والے سفیر صادق بابر گرگن نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،آرمی چیف نے سبکدوش ترک سفیر کی خدمات کوسراہا،ملاقات میں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت پر اتفاق کیا گیا۔