سکھر(زمان باجوہ سے) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل وگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی (پیرپگارہ) نے کہا ہے کہ سندھ کو پیپلزپارٹی نے تباہ و برباد کردیا ہے، سندھ کے عوام سے کیے جانے والے وعدے پورے نہیں کیے گئے اور سندھ میں سرکاری نوکریاں بیچی جارہی ہیں،2018ءکے عام انتخاب میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بھرپور طریقے سے کامیاب ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی ٹول پلازہ کے قریب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات ٹیلر میڈ نہیں ہونگے اور نہ ہم کسی کو اس میں دھاندلی کرنے دیں گے ، سندھ میں آئندہ حکومت جی ڈی اے کی ہوگی اب زرداری کوسندھ پر حکومت نہیں کرنے دیں گے سندھ کو دس سالوں میں تباہ وبرباد کردیا گیا ہے خوشحال سندھ بدحال ہوچکی ہے یہاں پر خاکروب کی نوکری بھی رقم کے عیوض فروخت کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ کہ سندھ کے حکمران دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے امن کرایا جس پر ان کو شرم آنی چاہئے سندھ میں امن فوج اور رینجرز نے کرایا ہے آپ نے تو اس سندھ کو تقسیم کردیا تھا اگر ہم مزاحمت نہ کرتے تو شاید سندھ دیہی اور شہری میں تقسیم ہوچکا ہوتا انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اس کے ساتھ چلے گا جو پاکستان اوروفاق پر یقین رکھتا ہو انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام کی نظریں اب حکومت پر نہیں عدلیہ پر لگی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارا عقیدہ ہے حکومت نے گذشتہ روز افسوسناک کاروائی کی ہے جولوگ ختم نبوت کے قانون سے چھیڑ چھاڑ کریں انہیں حکومت کرنے کا حق نہیں ہے پیر پگاڑا نے اس موقع پرکہاکہ دوہزار تیرہ کے انتخابات سے پہلے ہی کہا تھا پیپلزپارٹی تین صوبوں سے ختم اور ن لیگ پنجاب سے کامیاب ہوگی تو جب انتخابات کے نتائج آئے تو ایسا ہی ہوا ان کا کہنا تھا کہ زرداری سے پوری قوم اور خود ان کے ورکر پوچھتے ہیں کہ بینظیر کا قاتل کون ہے کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ انہیں قاتلوں کاپتہ ہے تو پھر پیپلزپارٹی کا ایک پانچ سالہ دور اور یہ ساڑھے چار سال کا وقت گزرنے کے باوجود کیوں نہیں بتارہے ہیں کہ قاتل کون ہے اگر اب نہیں بتائیں گے تو کب بتائیںگے وہ بتاکر عدلیہ کی بھی مدد کریں۔ جلسے سے وفاقی وزراءصدر الدین شاہ راشدی, غلام مرتضیٰ جتوئی, جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو, سابق وزائے اعلیٰ ارباب غلام رحیم, سید غوث علی شاہ, سید مظفر حسین شاہ, سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا, پیپلزپارٹی ورکرز کے ڈاکٹر صفدر عباسی, رکن قومی اسمبلی غوث بخش خان مہر, ارکان سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی, شہریار خان مہرودیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ جلسے میں جی ڈی اے میں شامل جماعتوں کے کارکنوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ بےروزگاری سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے سندھ مضبوط ہے تو پاکستان مضبوط ہوگا، پیرپگاڑا کے خاندان نے ملک وقوم کے لیے قربانیاں دی ہیں, عدلیہ اور فوج سے ٹکرا¶ ملک سے ٹکرا¶ کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی بائی پاس پر فنکشل لیگ کی میزبانی میں منعقدہ جی ڈی اے کے جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب رحیم نے جلسہ سے خطاب کے دوران مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب اقتدار میں آتے ہیں تو ان کے گردن میں سریا ہوتا ہے،میاں صاحب سندھ کا جو حشر ہے اس میں آپ بھی شریک ہیں،ختم نبوت بل خود نواز شریف نے کرایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم میں تمام جعلی بھرتیاں پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئی ہیں جس کا اعتراف ان کے وزیر نے بھی کیا ہے، اب یہ لوگ ترقیاتی کاموں میں کرپشن کررہے ہیں ،سندھ میں اب ہمارا مقابلہ چوروں سے ہے۔سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے روہڑی بائی پاس پر منعقدہ جی ڈی اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئی ہیں جب تک ہمارے سینے میں سانس ہے تب تک سندھ دھرتی کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے،ہم عہد کرتے ہیں کہ سندھ کے کسی شخص کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس کابھرپور جواب دیں گے. ان کا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے میں اب پانی بھی شامل ہوگیا ہے، جلسے سے خطاب کے دوران عرفان اللہ مروت نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو شرم ہو تو وہ یہ جلسہ دیکھ کر مستعفی ہوجائیں، اسلام آباد واقعے کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، سندھ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار اور تعلیم وصحت کا بیڑاغرق ہے۔ قومی عوامی تحریک سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ دشمنوں کی پارٹی بن چکی ہے، بھٹو کا سندھ کے لوگوں نے ساتھ دیا، زرداری مافیا بھٹو اور بینظیر کے نام پر عوام کو لوٹ رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی بائی پاس پر فنکشل لیگ کی میزبانی میں منعقدہ جی ڈی اے کے جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوز چینلز کی نشریات بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،نیب بتائے کہ اب تک کسی وزیر یا مشیر کوسزا کیوں نہیں ملی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کسی کو توڑنے نہیں دیں گے،زرداری، الطاف، رحمان ملک، عاصم حسین ایک ہیں او ر ان کی پشت پر را ہے,سی پیک کا تحفظ سندھ کے لوگ کریں گے,۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں فصلوں کے نرخ مقرر کیے جائیں,اقتدار میں آکر سندھ کوتعلیم سڑکیں اورپل دیں گے،جی ڈی اے کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرائیں گے،سندھ میں اب زرداری کا دور نہیں آئے گا۔وفاقی وزیر اور نینشل پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی نے روہڑی بائی پاس منعقدہ جی ڈی اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندکے عوام بیدار ہوچکے ہیں، اب الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے,دس سال میں سندھ کو بدحال بنا دیا گیا ہے ،حکمرانوں کی لوٹمار کی وجہ سے سندھ میں غربت بڑھتی جارہی ہے۔رکن سندھ اسمبلی شہریار خان مہر نے کہا ہے کہ عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے،سندھ کے بجٹ میں تعلیم وصحت کے لیے مختص کروڑوں روپے خرچ نہیں کیے جاتے،پیپلزپارٹی بھٹو کا نام اب صرف ووٹ لینے کے لیے استعمال کررہی ہے،عوام گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کاساتھ دیں تو سندھ کو بہتر صوبہ بنا کر دکھائیں گے