اسلام آباد (ویب ڈسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے وفاقی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے اپنی وزرات سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دوستین خان ڈومکی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھی بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی کامیسٹس اور این ٹی ایس کی میں مبینہ طور پر ہونے والے کروڑوں روپے کے گھپلوں اور کرپشن کو سامنے لانے کی کوشش کی۔تاہم انہوں نے اس کرپشن و گھپلوں کا ذکر وفاقی وزیر رانا تنویر سے بھی کیا تھا جس کے بعد کرپشن سے پردہ اٹھانے کی بجائے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین ڈومکی کے کے اختیارات کو چینلج کر دیا گیا۔ دوستین خان ڈومکی نے اپنی وزارت میں مداخلت اور کامیسٹس انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے باعث وزارت کو ٹھکرا کرمستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اور اب دوستین خان ڈومکی نے باقاعدہ استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔