تازہ تر ین

پنجاب بھر میں کل سکولز کھولنے کا حکم

پنجاب حکومت نے کل بروز بدھ صوبہ بھر میں سکولز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کل بروز بدھ صوبہ بھر کے تمام سکولز کھولے جائیں تاہم جہاں دھرنے ہیں، وہاں متبادلہ راستے استعمال کئے جائیں۔ سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ دھرنوں کے باعث معاملات بہتر نہیں تھے اس کی وجہ سے دو دن سکولز بند کئے گئے تھے۔خیال رہے کہ دھرنے کے باعث صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں تمام سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو دو روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ گزشتہ روز افواہیں تھیں کہ فیض آباد دھرنا کے خاتمہ کے بعد سکولز آج کھل جائیں گے لیکن سیکرٹری تعلیم پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے خود بیان جاری کر کے اس کی تردید کر دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالات بہتر نہیں ہوئے اس لیے تعلمی اداروں کی دو روہ چھٹی کا فیصلہ برقرار رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain