تازہ تر ین

دھرنے کے شرکاءمیں چیک کیوں اور کس نے تقسیم کئے، اہم خبر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہرنوید حیات خان نےپیر کو فیض آبادانٹرچینج کا دورہ کرکے علاقے میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،اور تحریک لبیک کے قائدین سے ملاقات کی،ڈی جی رینجرزنے دھرنے میں شریک افراد کو گھروں کو واپس جانے کیلئے کرایہ کی مد میں ایک ہزار روپے فی کس دیئے۔ سیکٹرکمانڈر کی طرف سے میجر جنرل اظہر نوید کو دھرنے اور علاقے میں فورس کی تعیناتی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دھرنے کے شرکا نے ڈی جی رینجرز کی آمد پر نعرے بازی کی اور ان کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے، علاقے میں رینجرز کو تا حکم ثانی تعینات کردیا گیا ہے، دھرنے کے تمام شرکا کی روانگی کے بعد رینجرز کو ہٹا دیا جائے گا۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain