اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کو خیر آباد کہنے والے ایم این اے طاہر اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 ارکان قومی اسمبلی جلد پارٹی چھوڑ دیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق طاہر اقبال نے کہا کہ میں ن لیگ کو خدا حافظ کہہ چکا ہوں، رکنیت سے استعفیٰ نہیں دوں گا۔ 20 ارکان اسمبلی بھی جلد ن لیگ کو چھوڑ دیں گے۔