تازہ تر ین

والد کی موجودگی میں کیسے بات کرسکتی ہوں کہیں ڈانٹ ہی نہ پڑ جائے: مریم نواز

اسلام آباد (این این آئی) ”والد کی موجودگی میں کیسے بات کرسکتی ہوں کہیں ڈانٹ ہی نہ پڑ جائے“ یہ بات مریم نواز نے صحافی کی جانب سے پوچھے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کے پیر کو دھرنے کے حوالے سے دیئے گئے ریمارکس پر بات کچھ کہیں گی؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ میرے والد میرے ساتھ بیٹھے ہیں ان کی موجودگی میں کیسے بات کرسکتی ہوں اگر بات کروں تو کہیں وہ ڈانٹ ہی نہ دیں اس موقع پر صحافی اور دیگر لوگ مسکرا پڑے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain