لاہور(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے مجلس وحدت مسلمین کے لاپتہ رہنما ناصر عباس شیرازی کی بازیابی میں ناکامی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو ان کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس قاضی محمد امین نے ناصر عباس شیرازی کے بھائی علی عباس کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کا ا?غاز ہوا تو عدالت نے ناصر عباس شیرازی کی عدم بازیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسا وقت ہے عدلیہ کے خلاف حکومتی سطح پر تلخ باتیں کی جارہی ہیں، انہوں نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے وزیروں کو کہیں کہ عدلیہ کی عزت کرنا سیکھ لیں۔اسلام ا?باد میں فیض ا?باد انٹر چینج پر مذہبی جماعتوں کے دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی بہترین کام کر رہی ہے، سب جانتے ہیں کہ فوج نے ملک کو کتنی بڑی مصیبت سے نکالا، فوج اپنا کردار ادا نہ کرتی تو نہ جانے کتنی لاشیں گر جاتیں۔ان کا کہنا تھا کہ میجر اسحٰق شہید کی ایک سالہ بیٹی کی اپنے والد کے تابوت پر بیٹھی تصویر فوج کی قربانیوں کا ثبوت ہے جبکہ میجر اسحٰق کی بیٹی کی وہ تصویر دیکھ کر رات بھر سو نہیں سکا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین احمد نے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر دوران سماعت ناصر عباس شیرازی کو بازیاب نہ کروانے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایک شخص کو بازیاب کروانا ناممکن نہیں عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ افسوس کی بات ہے کہ ایسا وقت بھی آنا تھا جب عدالیہ کے خلاف تلخ جملے استعمال ہونے تھے عدالت نے کہا کہ اپنے وزیروں کو کہ دیں کہ عدلیہ کی عزت کرنا شروع کردیں عدالت نے آئی بی اور آئی ایس آئی کے نمائیندگان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر پنجاب پولیس اور خوفیہ ایجینسیوں کو ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی عدالتی حکم پر ملٹری انٹیلیجنس کے کرنل احمد عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ناصر شیرازی سے متعلق کوئی معلومات نہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بندے کی بازیابی کے لیے پاکستان کے اداروں کو ہی حکم دینا ہے بھارتی ایجنسی را کو نہیں پاکستان کے شہری کو بازیاب کروانا اب عدالت کا مسلہ ہے متعلقہ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ناصر عباس شیرازی یکم نومبر کو لاپتہ ہوئے اور انہوں نے آخری دورہ بلوچستان کا کیا سیف سٹی کیمروں سے ان کی تصویروں اور جیو فرانزک سے بھی کوئی خاص مدد نہیں ملی جس پر عدالت نے ناصر عباس شیرازی عباسی کو بازیاب کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ناصر عباس شیرازی کے بھائی علی عباس نے عدالت کو بتایا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی میں چار مسلح نوجوان بھائی ناصر عباس شیرازی کو اٹھا کر لے گئے،،،ناصر عباس نے رانا ثنااللہ کی جانب سے جسٹس باقر نجی کے بارے میں متنازعہ بیان دینے پر انکی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،،،، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ان کے بھائی کی بازیابی کا حکم دے۔