تازہ تر ین

25سال قبل خریداری زمین کی رجسٹری نہ ہونے پر دوبارہ قبضہ

حافظ آباد (میاں فضل احمد ارائیں سے) بااثر افرادکی غریب بیوہ کی زمین پر پولیس کے ذریعے قبضہ کی کوشش۔خواتین پر پولیس کاتشدد۔پولیس نے عدالت اور ڈپٹی کمشنر کا حکم بھی ہوا میں اڑادیا۔انصاف کے حصول کےلئے متاثرہ خواتین خبریں ہیلپ لائن سے رابطہ ۔ نواحی گاﺅں چھنی مٹھاکی رہائشی حنیفاں بی بی بیوہ محمدصادق نے خبریں دفتر میں گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ خضرحیات بھٹی ولد محمد بخش بھٹی سکنہ دیہہ سے تقریباً25سال قبل تین کنال اراضی خرید کی اس وقت خضرحیات بھٹی پارٹی وغیرہ سے رزاق چدھڑ نمبردار قتل ہوگیا تھا اور ان کو رقم کی اشد ضرورت تھی اورباہمی اعتماد کی وجہ سے رجسٹری نہ ہوسکی ۔ حنیفاں بی بی نے زمین کا قبضہ لیکر 1998میں بجلی کا میٹر لگواکر مکانات تعمیر کرلئے مگر ان بااثر افراد کی نیت میں فتورآگیا توانہوں نے حنیفاں بی بی کو پریشان کرنا شروع کردیا جس پر فریقین نے معززین علاقہ پر مشتمل ثالثی بنالی اور ایک اقرارنامہ 17-09-2003 کو فریقین کے درمیان تحریر ہوا کہ حنیفاں بی بی اور اسکے خاوند کے بھائی نے جومکانات تعمیر کئے ہیں ان کی مالیت ایک لاکھ ،45ہزار5سو روپے مقررکی جاتی ہے اگر خضرحیات یہ رقم 17-9-2003تا17-10-2003 تک ادا کردے تو یہ مکانات اس کے حوالے کردیں گے بصورت دیگر خضرحیات ان کو اس زمین کی رجسٹری بیع کرواکردینے کا پابند ہوگا مگر خضرحیات نے یہ رقم مقررہ تاریخ تک ادانہ کرسکا۔اس کے اردگرد زمین 31کنال 16مرلہ جگہ نصراللہ خان ولد بہاول خاں قوم بھٹی نے خضرحیات کے چاچے یعقوب اور پھوپھی زاد بھائی رزاق اورمشتاق سے خرید کی ہونا تویہ چاہےے تھاکہ جس سے زمین خرید کی تھی اس سے جگہ پوری کی جاتی مگر نصراللہ نے خضرحیات سے مک مکاکراس کو تنگ کرنا شروع کردیا اور اس کی زمین پر قبضہ کی کئی بار کوشش کی ۔نصراللہ نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ سے ملی بھگت کرکے اس سے زمین واگذار کروانے کے احکامات حاصل کئے تواس کے بعد ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا انہوں نے کیس دیکھنے کے بعد قائم مقام ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو منسوخ کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا اس کے بعد انہوں نے محترمہ جویریہ منیر بھٹی سول جج نے بھی 6دسمبر تک حکم امتناعی جاری کردیا مگر بااثر نصراللہ بھٹی نے چوکی سولنگیں اعوان کے انچارج سے ملی بھگت کرکے زمین پر قبضہ کی کوشش کی توخواتین نے ان کو ڈپٹی کمشنر کے احکامات اور سول جج جویریہ منیر بھٹی کے احکامات دکھائے توانہوں نے کہاان تمام احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے کسی احکامات کو نہیں مانتے وہ صرف اپنے افسران کے حکم کے پابندہیںاورخواتین کو گالم گلو چ کرتے ہوئے تشددکا نشانہ بناناشروع کردیا۔جبکہ اس سے قبل کئی مرتبہ پولیس اس زمین پر قبضہ کےلئے کئی بار حراساں کرچکی ہے اس ظلم کے خلاف حنیفاں بی بی نے خبریں ہیلپ لائن سے رابطہ کیا توخبریں ہیلپ لائن نے ان کو ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain