اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کی قےادت نے موجودہ سےاسی صورتحال مےں مسلم لےگ (ن) کی قےادت کی طرف سے پےغامات کے باوجود مذاکرات نہ کرنے کا فےصلہ کےا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی پی پی کے شرےک چئےرمےن سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کی سلور جوبلی کے موقع پر پرےڈ گراﺅنڈ اسلام آباد مےں 5 دسمبر کو جلسہ عام تک مسلم لےگ (ن) سمےت کسی بھی سےاسی جماعت سے مذاکرات کے عمل کو روک لےا ہے ۔ ذرائع نے بتاےا کہ بعض سےاسی شخصےات کی کوششوں کے باوجود نواز شرےف اور آصف زرداری کے درمےان مستقبل قرےب مےں مذاکرات کو کوئی امکان نہےں پےپلز پارٹی کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزےشن لےڈر سےد خورشےد شاہ اور سےنٹ کے چئےرمےن رضا ربانی اور دےگر رہنما ءمسلم لےگ (ن) کے ساتھ مذاکرات کے حق مےں ہےں تاہم آصف زرداری کسی قسم کی بات چےت کے حق مےں نہےں ہےں اور ان کے خےال مےں مسلم لےگ (ن) سے موجودہ حالات مےں مذاکرات نہ کرنا ہی پیپلز پارٹی کی ساکھ کےلئے بہتر ہے ۔