تازہ تر ین

پان پتی کرپشن کیس، کلیرنگ ایجنٹ ےوسف اکرام گرفتار

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے زیر تفتیش پان پتی کرپشن کیس میں پیش رقت کرتے ہوئے کلیرنگ ایجنٹ ملزم محمد یوسف اکرام کو پان پتی کی درآمد اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں حکومتی خزانے کو 28 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں لاہور سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور پان پتی درآمد اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کسٹم اہلکاروں اور دیگر کلیرنگ ایجنٹس کی آپس کی ملی بھگت سے مجموعی طور پر لگ بھگ ڈھائی ارب روپے کے غبن کی تحقیقات کر رہا ہے جبکہ گزشتہ ماہ کرپشن کے اسی کیس میں 9 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ملزم محمد یوسف اکرام کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ملزم پر الزام ہے کہ 2008-12 کے دوران ملزم نے ایم ایس اکرام ٹریڈرز کے ذریعے پاک سری لنکا ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پان پتی درآمد اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں لگ بھگ 28 لاکھ روپے کے غبن کا مرتکب ٹھہرا جبکہ متعدد کسٹم افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے کلی طور پر 2.6 ارب روپے کی کرپشن کی گئی۔ ملزمان لاہور ہوائی اڈہ پر انڈیا اور سری لنکا سے پان پتی کی درآمد کے دوران درآمد شدہ پان پتی کا رسیدوں پر انتہائی کم وزن لکھتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کی مطلقہ برانچ میں کم وزن کے مطابق رقوم کا اندراج کرواتے رہے۔ نیب لاہور ملزم محمد یوسف اکرام کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل 29 نومبر 2017 کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرے گا تاکہ تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جاسکے جس میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے امکان ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain