تازہ تر ین

بورے والہ: حافظ قرآن کے رقبہ پر قبضہ خاتوں شوہر سسر کیخلاف جھوٹے مقدمات درج

بورے والا(نمائندہ خصوصی) با اثر افراد کا اوور سےر کی حافظ قرآن خاتون کے رقبہ پر زبردستی قبضہ ۔ اپنی ملکےتی رقبہ کی واپسی کا مطالبہ کر نے پر خاتون کے شوہر اور سسر پر جھوٹے اور بے بنےاد مقدمات درج کر وا دےے اور جان سے مار دےنے کی دھمکےاں ۔خاتون کی اعلی حکام سے انصاف کے لئے دہائی ۔ تفصےل کے مطابق حافظ قرآن خاتون رفےہ بی بی سکنہ 225ای بی نے اعلی حکام کو درخواست دےتے ہوئے مو قف اختےار کےا ہے کہ مےرا 19کنال4مرلہ کے قرےب زرعی رقبہ جو کہ 193ای بی مےں واقع ہے مےں نے اپنی سہولت کے لئے اس مےں سے راستہ چھوڑا ہوا ہے لےکن مےرے رقبہ مےں سے منظور احمد اور غضنفر علی سکنہ 195ای بی نے اےک کنال اور سو لہ مرلے جگہ کو مزےد رقبہ مےں شامل کر کے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے جبکہ مذکورہ افراد کا اس رقبہ کے ساتھ کو ئی تعلق واسطہ نہ ہے جب مےں نے منظور احمد اور غضنفر علی سے اپنے رقبہ کی واپسی اور قبضہ چھوڑنے کا مطالبہ کےا تو مذکورہ افراد نے مےرے خاوند غلام صا بر جو کہ رو ز گار کے سلسلہ مےں بےرو ن ملک کام کر تے ہےں ان پر اور مجھ پر تھانہ گگو پولےس مےں جھوٹا مقدمہ درج کروادےا اور مجھے مختلف ذرائع سے ہراساں کرنا شروع کر دےا حافظ قرآن رفےہ بی بی نے مزےد بتاےا کہ مذ کورہ افراد با اثر اور بد معاش قسم کے لو گ ہےں اور وہ مےرے رقبہ کو ہتھےانے کے لئے مجھے مےرے خاوند اور مےرے سسر عبدالحمےد کو جھوٹے اور بے بنےا د مقدمات مےں ملو ث کر رہے ہےں اور ہمےں جان سے مار دےنے کی دھمکےاں بھی دی جا رہی ہےں جس کی بابت کئی افسران کو انصا ف کی فراہمی کے لئے درخواستےں گزارےں لےکن کوئی شنوائی نہ ہوئی جس پر رفےہ بی بی نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر اسے جلد از جلد انصا ف کی فراہمی اور تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کےا ہے تا کہ ہماری جان کو در پےش خطرہ کا سد باب ہو سکے رفےہ بی بی کا مطالبہ ہے کہ مجھ پر اور مےرے اہل خانہ پر درج کئے جانے والے جھوٹے مقدمات کو ختم کر کے مجھے مےرا رقبہ وا پس دلوا ےا جائے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain