تازہ تر ین

رانا ثنااللہ کا تحریری استعفی ‘ سب ساے بڑی خبر اہم صوبائی شخصیت کی تصدیق

لاہور+ ساہیوال+ سرگودھا+ وہاڑی (خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری نے کہا کہ ختم نبوت پر کئی وزارتیں قربان کی جا سکتی ہیں۔ رانا ثنا اللہ صوبائی وزیر قانون تین دسمبر کی شام تک اپنا تحریری استعفی حمید الدین سیالوی کو پیش کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیال شریف میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ تحریک پاکستان میں سیال شریف کا تاریخ ساز کردار ہے، ختم نبوت کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس موقع پر ملک وارث کلو ایم پی اے، شیخ اکرم ایم این اے، حامد حمید ایم این اے، عبدالرزاق ڈھلوںایم پی اے، نظام الدین سیالوی ایم پی اے ،غلام بی بی بھروانہ ایم این اے اور دیگر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں زعیم قادری اور وارث کلو نے خواجہ حمید الدین سیالوی سے مذاکرات کئے۔ ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی، اس موقع پر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ اگر رانا ثنا اللہ تین دسمبر شام تک اپنا استعفی نہیں دیتے تو وہ جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پندرہ ایم پی ایز اور ایم این ایز کے استعفے ان کی جیب میں ہیں وہ بھی مستعفی ہوجائیں گئے۔ اس موقع پر ایم این ایز چوہدری حامد حمید ،شیخ محمد اکرم، غلام بی بی بھروانہ اور ایم پی ایز عبدالرزاق ڈھلوں ،نظام الدین سیالوی اور وارث کلو نے کہا کہ اگر اس وقت طے کئے گئے معاہدہ کی پاسداری نہ کی گئی تو وہ بھی گدی نشین سیال شریف حضرت خواجہ حمید الدین سیالوی کا ساتھ دیں گے۔وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق وہاڑی سے ایم این اے طاہر اقبال چودھری کی مسلم لیگ (ن) سے گزشتہ روز علیحدگی کے اعلان کے بعد وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کو ٹیلی فون کرکے ماڈل ٹاﺅن طلب کیا۔ گزشتہ روز ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے ایم پی اے چودھری ارشاد ارائیں کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ حلقہ کے مسائل اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمامیاں حمزہ شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہو ں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوئی نظریاتی رہنما و رکن اسمبلی مشکل حالات میں پارٹی چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا مشکل حالات ختم ہونے والے ہیں۔ الیکشن کی بھرپور تیاری کی جائے۔ مقامی لیگی رہنما اپنے اختلافات دفن کردیں تو این اے169سمیت ضلع کی تمام نشستوں پر لیگی امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے نامکمل منصوبوں کی تفصیل کا ذکر کرتے ہوئے نئے منصوبوں کیلئے گرانٹ دینے اور جلد وہاڑی آنے کا عندیہ بھی دیا۔ آخر میں دونوں ایم پی ایز نے اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا جس پر جلد دوبارہ میاں شہباز شریف سے میٹنگ کرانے کا وعدہ کیا گیا۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی وہاڑی شیخ محمد حسین سلیم سٹی کونسلر شیخ جاوید احمد عرف کالا نے کہا ہے ہم نے ایم این اے طاہر اقبال چودھری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ساجد ضیا، دی نیشن رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں 20 پارلیمنٹیرینز کے استعفی کی خبریں آ رہی ہیں۔ ناراض گروپ میں چودھری حامدحمید، رانا غیاث خان، عبدالرزاق ڈھلوں اور نثار جٹ کے کام سامنے آئے ہیں جب کہ بانی ارکان نے اپنے نام صیغہ راز میںرکھے ہیں۔ ادھر حکومت نے دعوی کیا ہے کہ زعیم قادری کی سیالوی سے ملاقات کے بعد صورت حال غیر جانبدار ہو گئی ہے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پیر حمید الدین سیالوی درویش آدمی ہیں، ان کے تحفظات دور کرنے جاﺅں گا۔ کیسے ہوسکتا ہے وہ کہیں تو میں کلمہ نہ پڑھوں، کیسے ممکن ہے میں قادیانی کو کافر نہ کہوں، مجھ سے بات ہوگی تو پیر سیالوی کی غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی جس استعفے کی ڈیمانڈ تھی وہ آگیا دیگر معاملات بھی حل ہوگئے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain