تازہ تر ین

”دھرنیوالے دہشتگرد ‘ فوج نے بھر پور ساتھ دیا “

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے ایمان مزاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاک فوج کی وساطت سے تحریک لبیک
پاکستان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو شدید ہدف تنقید بنایا ہے اور وہ کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گرد کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اس موقع پر ایمان مزاری نے پاک فوج کیخلاف لعن طعن بھی کی ہے اور غلاظت سے بھر پور الفاظ کا استعمال کیا ہے شیریں مزاری کی بیٹی نے تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے میں کردار ادا کرنے اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید کی جانب سے چند اراکین میں پیسے تقسیم کرنے پر سخت تنقید کی ہے تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کرنے پر پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا کر کے پاک فوج کے ان افسران و جوانون کی قربانیوں کی بے عزتی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے 70 سل میں یہ نہیں سیکھا کہ یہ لوگ ملک کو جلا کر رکھ دین گے۔ یہ لوگ کسی کیساتھ بھی مخلص نہیں ہیں اور صرف نفرت پھیلانے آئے ہیں۔ ایمان مزاری نے علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر مذہبی رہنماﺅں کو دہشت گرد کہا ہے، ویڈیو پیغام ایمان مزاری نے کہا ہے کہ پاک فوج کی ایماءپر دھرنا دینے والے اسلام آباد آئے اور پاک فوج نے ہی انہیں پیسے دے کر واپس پھیجا ہے اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کو دہشت گرددون کا ساتھی قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے ایمان مزاری کا یہ ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائدل ہو چکا ہے اور اب تک لاکھوں لوگ اسے دیکھ کر مختلف آراکا اظہار کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain