تازہ تر ین

ورلڈ کپ میں سچن کامتنازعہ ناٹ آﺅٹ آج تک نہیں بھلاسکا،اجمل

لاہور(آن لائن)حال ہی میں انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے قومی ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل آج بھی حیرت زدہ ہیں کہ ورلڈ کپ2011کے سیمی فائنل میں لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر ان کی گیند پر کیوں ایل بی ڈبلیوآٹ قرار نہیں پائے ۔ مذکورہ میچ میں سچن ٹنڈولکر نے 85رنز سکور کیے تھے تاہم اس کے لیے پاکستانی فیلڈر ز کی جانب سے انہیں 4زندگیاں دی گئی تھیں ۔سعید اجمل نے ہی آخر کار ٹنڈولکر کی وکٹ حاصل کی تھی تاہم ان کا آج بھی خیال ہے کہ لٹل ماسٹر کو تبھی آٹ قرار دے دینا چاہیئے تھا جب 23کے انفرادی سکور پر اجمل نے انہیں ایل بی ڈبلیو آٹ کردیا تھا تاہم ٹنڈولکر نے امپائرز ریویو سسٹم کا استعمال کیا اور ہاک آئی کے مطابق گیند لیگ سٹمپ کو مس کررہی تھی ۔ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ انہیں مکمل یقین تھا کہ ٹنڈولکر ایل بی ڈبلیوآٹ ہیں تاہم اس وقت حیرت ہوئی جب امپائر ریویو سسٹم پر گیند وکٹوں کو مس کرتی دکھائی دی ۔ ۔#/s#

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain