تازہ تر ین

پاکستان اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لاعلم تھا :اوباما

واشنگٹن (این این آئی) امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان ایبٹ آباد میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا۔یاد رہے کہ 2011 میں بارک اوباما کے دورِ صدارت میں امریکی اسپیشل فورسز کی جانب سے ایبٹ آباد میں کیے جانے والے آپریشن کے دوران القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا گیا تھا۔بھارتی میڈیاکے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ 2017 کے دوران اوباما سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان نے اسامہ کو چھپایا ہوا تھا یا اس کی موجودگی سے ناواقف تھا؟جس پر اوباما نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ثبوت نہیں کہ حکومت پاکستان اسامہ کی موجودگی سے آگاہ تھی۔اس سمٹ میں سپرماڈل ناو¿می کیمپ بیل، مکیش امبانی اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں عہدہ صدارت سے سبکدوش ہونے کے بعد یہ اوباما کا بھارت میں پہلا خطاب ہے۔دوسری جانب ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ سے بات چیت میں سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے مسلمان شہریوں کو بھارتی ہونے کا احساس دلانا چاہیے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain