لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر فضاء بوم بوم شاہد آفریدی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، جس پرتنگ نظر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی، سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے حسب روایت کشمیریوں کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔ اس سے قبل بھی گزشتہ برس موہالی میں لالہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہا تو وہ کشمیریوں کا شکریہ ادا کرنا نہیں بھولے تھے جس پر بھارتی حکام اور میڈیا تلملا اٹھا تھا، رواں برس پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں دھول چٹائی تو سری نگر سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی دیکھنے میں آئی۔اس موقع پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا کہ جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کھیلنے کی بات آتی ہے تو اسے صرف اسپورٹس کے زاویے سے نہیں دیکھا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کا فیصلہ ایک سفارتی اور سیاسی فیصلہ ہے۔ دھونی نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر میں کھیلے جانے والے چنار کرکٹ پریمئر لیگ 2017 کے فائنل مقابلے کے اختتام پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ دھونی نے اس فائنل مقابلے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کرکٹ مقابلے کو دیکھنے کے لئے ا?نے والے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔
