تازہ تر ین

وہاب ریاض کی شادی کی سالگرہ پر احمد شہزاد کے پیغام نے دھوم مچا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض حال ہی میں نیشنل ٹی ٹونٹی میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے میں مصروف تھے اور اسی وجہ سے اپنی شادی کی سالگرہ اہلیہ کے ساتھ نہیں منا سکے تاہم ان کے لیے یہ دن اتنا بھی برا نہیں رہا کیوں کہ ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ اس دن پر بھی خوش رہیں۔ وہاب ریاض کی اہلیہ نے ٹویٹر پر شادی کی ایک تصویر شیئر کر کے خوبصورت پیغام کے ذریعے ان سے محبت کا اظہار کیا۔ اس کے بعد وہاب ریاض کے ساتھی کھلاڑیوں نے بھی ان کی جانب سے پیغام ریکارڈ کروایا اور اپنے تاثرات بھی بیان کیے تاہم ان میں سے احمد شہزاد کا پیغام سب سے مزاحیہ تھا۔قومی ٹیم کے اوپنر نے اپنے پیغام میں پہلے وہاب اور انکی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور پھر کہا کہ بھابی، آپ 4 سالوں سے کیسے اسے برداشت کر رہی ہیں، آپ تو بہت جینئس ہیں کیوں کہ ہمیں تو آج تک اپنے بھائی کی سمجھ نہیں آئی، اگلی بار جب بھی ہم ٹور پر ملیں تو ہمیں بھی وہ ٹوٹکے بتائیے گا تاکہ ہم بھی وہاب کو جان سکیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain