لاہور (ویب ڈیسک)پاک فوج کے پہلے سکھ افسر میجر ہرچرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جن کی شادی کی تقریب گوردوارہ پنجا صاحب حسن ابدال میں ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ہرچرن سنگھ کی شادی میں پاک فوج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازدواجی زندگی شروع کرنے پر میجر ہرچرن سنگھ کو نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا۔ میجر ہرچرن سنگھ نے 2007 ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی یک جہتی کی علامت ہے اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔