ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ 25 سالہ فلمی کیریئر میں کبھی بھی فلم کی شوٹنگ منسوخ نہیں کرائی۔ ایک انٹرویو میں 43 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کبھی فلم کی شوٹنگ کے دوران آپ بیمار ہو جائیں اور سیٹ پر نہ پہنچ پائیں تو یہ بہت بڑا نقصان ہوتا ہے، فلم کی شوٹنگ منسوخ ہو جائے تو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے لہذا کسی بھی اداکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلم کی شوٹنگ کو مکمل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 سالہ فلمی کیریئر کے دوران نہ کبھی کسی بھی فلم کی شوٹنگ اور نہ ہی فلائٹ منسوخ کرائی، کاجول نے کہا کہ ایک بار بیٹی کو بہت تیز بخار تھا تو پروڈیوسر کو کال کر کے بتایا کہ آج شوٹنگ پر نہیں آسکتی تا ہم اگر خود کو تیز بخار بھی ہوتا تھا تو شوٹنگ پر ہمیشہ وقت پر پہنچتی تھی۔