تازہ تر ین

لاہور گرائمر سکول میں پڑھنے والے سینکڑوں بچوں کی جانوں کو خطرہ

لاہور (خبر نگار) لاہورگرائمر سکول گلبرک (اےل جی اےس) مےں پڑھنے والے سےنکڑوں معصوم جانوں سمےت ہزاروں رہائشےوں کی زندگےاں خطرے مےں پڑ گئی ہےں۔ علاقہ مکےنوں کے متعدد بار احتجاج کے باوجود گرائمر سکول کی تگڑی انتظامےہ کے سامنے پولےس،ٹرےفک پولےس ،اےل ڈی اے سمےت ٹاﺅن انتظامےہ سالوں سے بے بس رہی۔روزنامہ خبرےں مےں شائع ہونے والی خبروں پر اےل ڈی اے کے حرکت مےں آنے کے بعد غےر قانونی تجاوےزات کے خلاف آپریشن رکوانے کےلئے سکول انتظامےہ نے ایڑی چوٹی کا زور لگا نا شروع کردےا ۔ علاقہ مکینوں کا وزیراعلیٰ پنجاب و چیف سیکرٹری سے لاہور گرائمر سکول سے غیر قانونی تجاوزات ختم کروانے کا مطالبہ کےا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرک تھری میں واقع لاہور گرائمر سکول کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس ملک میں دونظام ہیں طاقتور کےلئے علیحدہ نظام ہے جبکہ کمزور کےلئے علیحدہ نظام ہے ۔ایل ڈی اے کمزور لوگوں کے غیر قانونی تجاوزات کی آڑ میں کروڑوں مالیت کے گھر مسمار کر دیتا ہے غریب روزگاروں کے ڈھابے اُٹھا کر لے جاتے ہیں ان کے خلاف جرمانے بھی کرتے ہیں اور مقدمات بھی درج کرتے ہیں جبکہ طاقتور کے اگے بے بس ہوجاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہورگرائمر سکول ہمارے لئے وبال جان بنا ہوا ہے صبح اور دوپہر کے وقت روڈ بلاک رہتے ہیں سکول انتظامیہ نے غیر قانونی تجاوزات بھی بنا رکھی ہیں یہاں پر قانون کیوں خاموش ہے ؟کیونکہ یہ ایک بااثر طبقے کا سکول ہے اس میں بیورکریٹس کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں اور بیورکریٹس کی بیگمات پڑھاتی ہیں اورا نتظام بھی انہی کے ہاتھوں میں ہے زرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ علاقہ مکینوںکے مطابق ایک مرتبہ گلبرک ٹاو¾ن نے کاروائی کی تو متعلقہ آفیسر کو انکوائریوں میں ایسا پھسایا گیا کہ اس کو طاقتور سکول انتظامیہ سے معافیاں مانگنی پڑیں اس کے اگے ایل ڈی اے جیسا طاقتور ادارہ بھی ان تجاوزات کو ہٹانے پر بے بس دیکھائی دے رہا ہے ۔اسی طرح ٹریفک والوں نے بھی چند پہلے سکول انتظامیہ نے روڈ بلاکیج اور غیر قانونی تجاوزات بارے نوٹس جاری کیا تھا اب وہ بھی کاروائی کر نے سے گریز کر رہے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain