لاہور (خصوصی رپورٹ) اختیارات کی جنگ میں کونسلر بھی متحرک۔ شاہدرہ سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد کونسلرز نے اکٹھ کرلیا۔ اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں مختلف یوسیز کے جنرل کونسلرز نے شرکت کی اور آٹھ دسمبر کو ہونے والے کنونشن کا لائحہ عمل طے کیا۔ تاہم کونسلرز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر حکومت کی جانب سے اختیارات نہ دیئے گئے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ عوامی نمائندے ہونے کے باوجود عوامی خدمت کے لئے اختیارات نہ دے کر حکومت کونسلرز کے ساتھ زیادتی کررہی ہے۔ اپنے حق کے لئے آواز بلند کریں گے۔