کراچی (خصوصی رپورٹ)”بادشاہ مر گیا، بادشاہزندہ باد“ تاج برطانیہ کے بادشاہوں کی وفات پر یہ تاریخی جملہ کہا جاتا ہے، پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اعلیٰ عدلیہ سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد بھی تین جگہوں پر اب تک وزیراعظم ہیں۔ ان مقامات میں شریف میڈیکل سٹی کی ویب سائٹ ، وفاقی حکومت کے طلبہ میں تقسیم لیپ ٹاپس کے اوپر اور لیپ ٹاپ آن کرنے پر سکرین پر سب سے پہلے آنے والی عمارت میں بھی نواز شریف کو وزیراعظم لکھا گیا ہے۔