لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پنجاب حکومت کو اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کا گرین سگنل ملنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منصوبے کے روٹ کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب آج صبح سویرے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے روٹ پر پہنچے، انہوں نے جین مندر کے قریب انڈر گراو¿نڈ اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔س موقع پر شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسے مکمل کرنےکے لیے دن رات ایک کردیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے میں تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کریں گے۔