ملتان (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے پہلے کوالیفائر سے قبل ڈھاکہ کے مصدق حسین اور کومیلا وکٹورینز کے پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے مابین جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ سوشل میڈیاپر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ٹیمیں میچ سے قبل گراﺅنڈ میں پریکٹس سیشن میں مصروف تھیں اورمصدق حسین اورمحمد عامر بھی فٹبال میچ کھیلنے کے بعد اپنے ساتھیوں کی جانب جاتے دکھائی دیتے ہیں کہ اس دوران اچانک مصدق حسین پیچھے مڑ کر محمد عامر کا گریبان پکڑ کر انہیں دھکے دینے لگتے ہیں تاہم دیگر کھلاڑی ان دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کروا دیتے ہیں۔
