وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ترقیاتی کاموں کی رفتار کی وجہ سے چینی اورترک حکام سے ان کی تعریف کی خبریں توآپ نے سنی ہوں گی لیکن اب کی بار جرمن سفیر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور شہبازشریف کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے میدان میں آگئے ۔ جھنگ میں 1263میگاواٹ کے پنجاب پاورپلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جرمن سفارتکار نے ملک کے پاورسیکٹر کو بدحالی سے نکالنے کے لیے شہبازشریف کے وژن، عزم اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس پر آپ کا شکریہ ۔ انہوں نے کہاکہ وہ توانائی کے شعبے کے ماہر نہیں ہیں لیکن کاوشوں پر شہبازشریف کے شکرگزار ہیں۔ جرمن سفارتکار کے اس بیان کے بعد یقینا شہبازشریف کے لیے بھی اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہوگا جنہوں نے ملک کی ترقی میں اپوزیشن جماعتوں بالخصوص تحریک انصاف کو رکاوٹ قراردیااور ایک مرتبہ پھر اپنا عزم دہرایا۔