لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج صبح 6 بجے ٹھوکر
نیاز بیگ سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے سے متعلق بغیر پروٹوکول اپنے دورے کا آغاز کیا اور آخر میں جین مندر میں انڈرگراﺅنڈ سٹیشن کا معائنہ کیا۔ وزےراعلیٰ کے دورے کے دوران کسی موقع پر ٹرےفک کو نہےں روکا گےا اور ٹرےفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔ وزےراعلیٰ نے روٹ کے مختلف مقامات پر گاڑی سے اتر کر نہ صرف خود تعمےراتی کاموں کی رفتار کا معائنہ کےا بلکہ سٹیشنوں پر جا کر وہاں سول، مکنیکل اور الیکٹریکل کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کو صبح سویرے دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور ”شہبازشریف زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔