تازہ تر ین

آباد شفیق نقاب پوش موٹر سا ئیکل سواروںکی بیوٹی پارلر پر فائرنگ چار خواتین زخمی

لاہور (نامہ نگار) شفیق آباد کے علاقے میں نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی بیوٹی پارلر پر فائرنگ، بچی سمیت 4خواتین زخمی، تمام کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایک خاتون کو 9گولیاں لگنے کی وجہ سے اسکی حالت انتہائی تشویشناک، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ابتدائی تفتیش میں جائیداد کا تنازع اور کالے جادو کے وار کی پاداش پر واقعہ رونماءہونے کا انکشاف، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد کے علاقے کریم پارک میں واقع ایمان بیوٹی پارلر پر2 نامعلوم مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4خواتین پروین اختر ، اسکی بیٹی نور فاطمہ، بہو سدرہ اور ملازمہ چندہ کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق پروین اختر 9فائر لگے ہیں جس وجہ سے اسکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ باقی خواتین معمولی زخمی اور خطرے سے باہر بتائی جاتی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے موقع سے شواہد اور گواہوں کے بیانات محفوظ کر نے کے ساتھ ساتھ مقامی علاقہ میں لگے نجی کیمروں اور آئی سی تھری کے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے مرکزی ہدف بننے والی پروین اخترکا اپنے بھتیجے کے ساتھ جائیدا د کا تنازع چلا آرہا ہے جبکہ پروین اختر کے خلاف کچھ عرصہ قبل نامعلوم افراد کی جانب سے خلاف پرچے بھی تقسیم کئے گئے تھے کہ وہ کالا جادو کرتی ہے تاہم پولیس کی جانب سے واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain