شیخوپورہ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ساری قوم کی نگاہیں حدیبیہ کیس اور چیرمین یب پر لگی ہیں ¾حدیبیہ کیس میں پورا شریف خاندان پھنسے گا ¾سابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری قوم کے مجرم ہیں ¾ موقع ملا تو قمر زمان چوہدری کو نہیں چھوڑینگے ¾جب تک حکمران اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا بند نہیں کرتے ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا ¾اگر پیسا اکٹھا کرنا ہے تو ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہوگا ۔ اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ زبردست استقبال پر شیخوپورہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد کو دیکھ کراللہ کا شکرادا کرتا ہوں،4 سال پہلے شیخوپورہ میں جلسہ کیا جس میں آج کے مقابلے میں 10 فیصد بھی لوگ نہیں تھے۔ عمران خان نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں پورا شریف خاندان پھنسے گا، ساری قوم کی نگاہیں حدیبیہ کیس پر لگی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم نیب کے چیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی طرف دیکھ رہی ہے، پچھلے چیرمین قمر زمان چوہدری قوم کے مجرم تھے، موقع ملا تو قمر زمان چوہدری کو نہیں چھوڑیں گے، وہ بڑے ڈاکوو¿ں کی چوری چھپارہے تھے جبکہ قمر زمان چوہدری دنیا کے کسی بھی حصے میں چلے جائیں انہیں واپس لاکر جیل میں ڈالیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ (ن) لیگ والے امریکیوں کے جوتے پالش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر لوگ سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میرے سیاست میں آنے پر ان لوگوں نے میرے خلاف بھرپور مہم چلائی اور یہودی ایجنٹ کے الزام لگائے جبکہ آج خواجہ آصف مسلم لیگ (ن) کو لبرل اور پی ٹی آئی کو مذہبی جماعت کا حامی کہتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایک وقت تھا جب سارے خطے کےلئے پاکستان ایک مثال تھا حکمرانوں کی بیرون ملک میں عزت ہوتی تھی لیکن آج کئی ممالک ترقی میں پاکستان سے آگے نکل گئے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ ذریعے ملک سے پیسا باہر بھیجا گیا، نوازشریف صرف پیسا بنانے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں، انہوں نے پیسا بنایا اور امیر ہوگئے لیکن عوام غریب تر ہوگئی تاہم جب تک حکمران اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا بند نہیں کرتے ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب کو جب چھٹی ملتی تھی وہ شاپنگ کرنے لندن جاتے تھے تاہم اس مرتبہ میلاد پر وہ خود چاول بانٹ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے سیاست میں آنے پر ان لوگوں نے میرے خلاف مہم چلائی اور یہودیوں کا ایجنٹ کہا جبکہ آج خواجہ آصف کی بیان بازی کو منافقت کہتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں پیسا بنانا چاہتا تو آسانی سے بنا سکتا تھا لیکن میں نے نہ ہی کسی رشتے دار کو کچھ بنانے دیا اور نہ ہی ان چار سالوں میں کسی کو کوئی ملازمت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کے پی کے پولیس کی طرح سارے ادارے ٹھیک کریں گے اور یہ سب میرٹ کی وجہ سے ہی ہوسکتا ہے جب کہ اسی طرح بینک آف خیبر کو 2 سالوں میں منافع بخش بنا دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر پیسا اکٹھا کرنا ہے تو ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہوگا لیکن وہاں بھی ایک مافیا بیٹھی ہے جو تبدیلی نہیں آنے دیتی۔ عمران خان نے کہا کہ اس ملک کو ٹھیک کرنے کے لیے 200 لوگ چاہئیں جن کی تلاش ابھی سے ہی شروع کردی ہے اور ملک کے ہر ادارے میں بہترین لوگ لگانے ہیں جس سے ملک ایک دم سے اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کرپٹ نظام کو ٹھیک کریں گے تو بیرون ملک پاکستانی یہاں سرمایہ کاری کریں گے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور میرا وعدہ ہے یہ سب کر کے دکھاو¿ں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم نے اپنی اقلیتوں پر ایسا ظلم نہیں کرنا ہے جیسا بھارت میں اقلیتوں پر ہورہا ہے اور مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں ان کی حفاظت کرنی ہے۔