پیرس (نیا اخبار رپورٹ) بچوں کے معروف دودھ لیکٹا لس میں سالمونیلا جراثیم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ دودھ کے استعمال سے فرانس میں 17کیسز سامنے آئے ہیں، پاکستان، برطانیہ، چین اور سوڈان میں صارفین کے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے، فرانسیسی کمپنی نے دنیا بھر سے اپنے پروڈکٹ کی واپسی کا اعلان کردیاہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق بچوں کا دودھ بنانے والی فرانسیسی کمپنی اور محکمہ صحت کے حکام نےفرانس میں 26بچوں کے بیمار ہونے کے بعد لیکٹالس میںسالمونیلا جراثیم پائے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے عالمی پروڈکٹ کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان مائیکل نالٹ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ تقریبا7ہزار ٹن پیداوار کے خراب ہونے کا امکان ہےاور کمپنی یہ بات کہنے سے قاصر ہے کہ خراب ہونے والا پروڈکٹ کتنا اس وقت مارکیٹ میں ہے یا استعمال کیا جاچکا ہے یا کتنا اسٹاک موجود ہے۔
