تازہ تر ین

بورڈ نے فکسنگ کیس میں دہر ا معیار رکھا، آصف

لاہور(صباح نیوز)اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پابندی کے بعد کرکٹ میں واپسی کرنے والے فاسٹ بالر محمد آصف نے پی سی بی کے دہرے معیار پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے سپاٹ فکسنگ کیس میں دہر ا معیار رکھا۔ پالیسی سب کے لیے برابر ہونی چاہیے۔کرکٹ شائقین عامر کی طرح مجھے بھی معاف کردیں، ڈومیسٹک سیزن میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں۔قائد اعظم ٹرافی میں فارم اور ردھم دوبارہ حاصل کرلیا ہے موقع ملے توقومی ٹیم میں فارم ثابت کرسکتا ہوں۔لاہور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کے دوران فارم اور ردھم دوبارہ حاصل کرلیا ہے اور اگر قومی ٹیم میں موقع ملا تو فارم کو ثابت کرسکتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ ‘میں ڈومیسٹک سیزن میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں جہاں میں نے 5 میچوں میں 30 وکٹیں حاصل کرکے فٹنس اور ردھم کے ساتھ ساتھ اپنی کارکردگی بھی دکھائی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain