تازہ تر ین

ٹی10لیگ تنازعہ پرآفریدی حیرت میں مبتلاہوگئے

لاہور (نیوزایجنسیاں) مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے ٹی 10 لیگ سے متعلق تنازعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ہے کہ تمام پاکستانی ہی حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ٹی 10 لیگ کو بھی دیگر لیگز کی طرح سمجھنے اور اس کی حمایت کرنے کو کہا۔ شاہد آفریدی نے لکھا ”مجھے نہیں پتہ کہ اتنا ہنگامہ کیوں برپا ہے۔ ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹی10 لیگ اور اس کی فرنچائزز کے مالکان کی حمایت کرنی چاہئے۔چلو اسے بھی دنیا کی دیگر لیگز کی طرح سمجھیں، اپنے مقاصد کیلئے اسے متنازعہ نہ بنایا جائے، ہم سب کیلئے پاکستان سب سے پہلے ہے۔“


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain